لاہور:گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر کسانوں کا حمزہ شہباز کے ماموں کے گھر کے باہر دھرنا:سینہ کوبی

لاہور:گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر کسانوں کا حمزہ شہباز کے ماموں کے گھر کے باہر ...
لاہور:گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر کسانوں کا حمزہ شہباز کے ماموں کے گھر کے باہر دھرنا:سینہ کوبی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر کسانوں نے لاہور میں رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے ماموں کے گھر کے باہر دھرنا دیا۔ دھرنے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی ۔ کسانوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کسانوں نے الزام لگایا کہ حمزہ شہباز کے برادر نسبتی گنے کا کروڑوں روپیہ نہیں دے رہے۔دو سال پہلے گنا دیا اب تک پیسے نہ دیئے گئے۔شریف خاندان سے تعلق کی وجہ سے شوگر ملز پیسے ادا نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان کروڑوں کا مال کھا گئے ہیں۔دو سال پہلے بھی دھرنا دیا لیکن تسلیاں دے کر بھیج دیا گیا۔ اس موقع پرصدر پاک کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم دو سال سے پیسے کیلئے دھکے کھا رہے ہیں لیکن پیسے نہیں دیئے جا رہے۔ہم سے جھوٹے وعدے کئے جا رہے ہیں۔اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج کا مظاہرہ وسیع کر دیا جائے گا۔دھرنے کے موقع پر کسان سینہ کوبی کرتے رہے۔

مزید : لاہور


loading...