ایئربلیو نے حکومت سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا نام ایدھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا مطالبہ کر دیا

ایئربلیو نے حکومت سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا نام ایدھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ...
ایئربلیو نے حکومت سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا نام ایدھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا مطالبہ کر دیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ایئر لائن ’ایئر بلیو‘کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتہائی معرو ف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کا نام عبدالستار ایدھی سے منسوب کرنے کی قرار داد منظور کر لی ہے اور وزیراعظم سے درخواست کی ہے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کو قانون سازی اور اتفاق رائے کے ذریعے عبدالستار ایدھی کے نام سے موسوم کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ایئربلیوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق چوہدری نے کہاہے کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ بطور ایدھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے خراج تحسین ہو گا ۔زیر تعمیر نیواسلام آباد ایئرپورٹ ممکنہ طور پر اگلے سال کے شروع میں مکمل ہونے جارہاہے جبکہ ایئربلیو کی جانب سے دس کروڑ روپے ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے عطیہ کرنے کافیصلہ بھی کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کو 9جولائی کومکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جس کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری اور عوام بھی عبدالستارایدھی سے محبت کا اظہار خراج عقیدت کے ذریعے کر رہی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...