پن بجلی کا ایک اور حکومتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیاہے،چینی انجینئرز نے نئے ڈیم میں اضافی پانی بھر جانے کے باعث کام روک دیا

پن بجلی کا ایک اور حکومتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیاہے،چینی انجینئرز نے نئے ...
پن بجلی کا ایک اور حکومتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیاہے،چینی انجینئرز نے نئے ڈیم میں اضافی پانی بھر جانے کے باعث کام روک دیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پن بجلی کا ایک اور حکومتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیاہے ،تربیلا توسیعی فورمنصوبے پر انجینئرز نے کام روک دیاہے کیونکہ نیا تعمیر کیا گیا کوفر ڈیم اضافی پانی بھرنے کے باعچ ڈوب گیاہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق نئے تعمیر کیے گئے ڈیم میں مقررہ حد سے 4فٹ اضافی پانی بھرنے سے چینی انجینئرز نے کام روک دیاہے جس کے باعث 1410میگاواٹ کا تربیلا توسیعی منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہو سکے گا ،تربیلا توسیعی منصوبے کی لاگت 92ارب روپے سے زائد ہے جس نے رواں سال نومبر میں مکمل ہونا تھا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...