لاہور: موٹر سائیکل کے کاغذات دکھانے میں تاخیر: ٹریفک وارڈنز کا یونیورسٹی کے بزرگ ملازم پر تشدد، ڈولفن اہلکاروں کا بھرپور ساتھ

لاہور: موٹر سائیکل کے کاغذات دکھانے میں تاخیر: ٹریفک وارڈنز کا یونیورسٹی کے ...
لاہور: موٹر سائیکل کے کاغذات دکھانے میں تاخیر: ٹریفک وارڈنز کا یونیورسٹی کے بزرگ ملازم پر تشدد، ڈولفن اہلکاروں کا بھرپور ساتھ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے مال روڈ پر بزرگ شہری اور پنجاب یونیورسٹی کے ملازم پر جلد کاغذات نہ دکھانے پر وارڈنز نے شدید تشددکیا۔ انہوں نے شہری پت تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی جس پر وہ زخمی ہوگیا۔

میڈیا نیوز کے مطابق مال روڈ پر وارڈنز نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا۔ اس نے اپنا تعارف پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کے طور پر کرایا۔ اس دوران اس کو کاغذات نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر وارڈنز مشتعل ہوگئے اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔اس دوران وہاں لوگ اکٹھے ہوگئے توڈولفن فورس کے اہلکار بھی آگئے۔ انہوں نے بھی اس کام میں وارڈنز کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے بھی بزرگ شہری محمد حسن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری اپنی درخواست لے کر تھانے میں گیا لیکن ابھی تک اس کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور میں وارڈنز کی غنڈہ گردی کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ اس پرکئی بار شہریوں نے احتجاج بھی کیا لیکن کچھ نہ بن سکا۔

مزید : لاہور


loading...