انتہائی ضروری خبر ، تمام مسلمان اس جمعہ کی دوپہر یہ کام ضرور کر لیں کیونکہ پھر شائد موقع نہ ملے

انتہائی ضروری خبر ، تمام مسلمان اس جمعہ کی دوپہر یہ کام ضرور کر لیں کیونکہ ...
انتہائی ضروری خبر ، تمام مسلمان اس جمعہ کی دوپہر یہ کام ضرور کر لیں کیونکہ پھر شائد موقع نہ ملے

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اس جمعة المبارک کے روز دوپہر کے وقت سورج کعبة اللہ کے عین اوپر ہو گا اور یہ وقت قبلہ کی درست سمت کے تعین کے لئے سنہری موقع ہو گا۔ رواں سال کے دوران یہ موقع دوسری اور آخری مرتبہ آرہا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹرونومیکل سوسائٹی آف جدہ کے صدر ماجد ابو ظاہر کا کہنا تھا کہ جمعة المبارک کے روز سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 27 منٹ پر سورج کعبة اللہ کے عین اوپر ہو گا۔ پاکستان میں یہ وقت2 بجکر 27 منٹ ہو گا۔

ماجد ابو ظاہر کا کہنا تھا کہ جب سورج کعبة اللہ کے عین اوپر ہو گا تو جغرافیائی لحاظ سے مکہ سے دور دراز کے خطوں میں بسنے والے لوگ قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ اگر ایک چھڑی کو زمین پر عمودی طور پر نصب کیا جائے، یعنی اس کا بالائی سرا آسمان کی جانب ہو، تو سعودی وقت کے مطابق 12 بجکر 27 منٹ پر قبلہ کی سمت اس چھڑی کے سائے سے عین مخالف سمت میں ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...