’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ‘ دبئی میں برج خلیفہ کی سیر کرنے کے خواہشمند پاکستانی سے سکیورٹی گارڈ کا سوال، کارڈ نکالنے کیلئے بٹوہ نکالا تو اس میں سے ایسی چیز زمین پر گرگئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا،ا یسا کیا تھا؟ جان کر ہر پاکستانی کو پسینے آجائیں

’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ‘ دبئی میں برج خلیفہ کی سیر کرنے کے خواہشمند ...
’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ‘ دبئی میں برج خلیفہ کی سیر کرنے کے خواہشمند پاکستانی سے سکیورٹی گارڈ کا سوال، کارڈ نکالنے کیلئے بٹوہ نکالا تو اس میں سے ایسی چیز زمین پر گرگئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا،ا یسا کیا تھا؟ جان کر ہر پاکستانی کو پسینے آجائیں

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں سیاحت کے لیے گیا ایک پاکستانی اپنے چند دوستوں کے ساتھ برج خلیفہ دیکھنے کے لیے گیاجہاں اس سے سکیورٹی گارڈ نے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا۔ جب پاکستانی نوجوان نے کارڈ نکالنے کے لیے جیب سے بٹوہ نکالا تو اس میں سے ایک ایسی چیز زمین پر گر گئی کہ اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ پاکستانی نوجوان وزٹ ویزے پر دبئی گیا تھا لیکن اپنی جیب میں اپنے ایک کزن کا اماراتی شناختی کارڈ ڈال کر گھوم رہا تھا۔ جب اس نے بٹوہ نکالا تو اس کے کزن کا کارڈ نیچے گر گیا جس پر برج خلیفہ کے گارڈ نے فوری پولیس بلا لی۔

دبئی میں پاکستانی کی ٹافیاں دے کر نوعمر بھارتی لڑکی کو ساتھ لیجانے کی کوشش، پکڑا گیا اور جج نے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

رپورٹ کے مطابق پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ نوجوان نے عدالت میں بتایا ہے کہ ”میرا مقصد برج خلیفہ کی سیر کے لیے اماراتی کارڈ استعمال کرنا نہیں تھا۔ میں وزٹ ویزہ پر یہاں آیا تھا اور بٹوے سے اپنے ویزے کی نقل نکالنا چاہ رہا تھا لیکن یہ کارڈ نیچے گر گیا جس پر سکیورٹی گارڈ نے سمجھا کہ شاید میں یہ کارڈ دکھا کر اندر جانا چاہتا ہوں چنانچہ اس نے پولیس بلا لی۔“مقدمے کا فیصلہ 27جولائی کو سنایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -