کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ‘ .4 83امیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ‘ .4 83امیگاواٹ بجلی پیدا ...

  

شمالی وزیرستان(آئی این پی ) کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ، منصوبے سے.4 83امیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے فاٹا سیکرٹریٹ کیمطابق کہ یہ منصوبہ تقریبا30ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے سے تراسی اعشاریہ چار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور اس ڈیم سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور ضلع بنوں میں تین لاکھ 62 ہزار ایکڑ اراضی بھی سیراب کی جاسکے گی۔

مزید :

کامرس -