سیلاب اور لوڈشیڈنگ سے مستقل نجات کالا باغ ڈیم سے ہی ممکن ہے:ڈاکٹرعبدالجبار

سیلاب اور لوڈشیڈنگ سے مستقل نجات کالا باغ ڈیم سے ہی ممکن ہے:ڈاکٹرعبدالجبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )پاکستان کسان بورڈ پنجاب کے صدرڈاکٹر عبدالجبارخان نے کہاہے کہ سیلاب اور لوڈشیڈنگ سے مستقل و مکمل نجات کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ہی ممکن ہے ۔میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ ہرسال آنے والے سیلاب سے بچاؤ ، پانی کی کمی کو پورا کرکے زمینوں کو آباد کرنے اور لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری شروع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے نہ صرف ہر سال بہت بڑے سیلابی جانی و مالی نقصانات سے بچاجاسکتاہے بلکہ سستی بجلی پیداکرنے کے علاوہ زراعت کیلئے وافر پانی کا حصول بھی ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال 26ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کالا باغ ڈیم تعمیر ہوجائے تو اس سے صوبہ سندھ کی 8لاکھ ایکڑ، خیبرپختونخواہ کی ساڑھے 4 لاکھ ایکڑ ، بلوچستان کی 5لاکھ ایکڑ جبکہ صوبہ پنجاب کی 6لاکھ 80ہزار ایکڑ اضافی زمین زیرکاشت آسکتی ہے۔
جبکہ اس سے3600میگا واٹ سستی اور اضافی بجلی بھی حاصل ہوگی

مزید :

کامرس -