ماربل مصنوعات کی برآمدات میں31فیصد نمایاں کمی ریکارڈ

ماربل مصنوعات کی برآمدات میں31فیصد نمایاں کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)مالی سال 2016-17 کے دوران ماربل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،جولائی 2016تاجون 2017پر مشتمل مالی سال کے دوران57کروڑ 96لاکھ 70ہزارڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں جو مالی سال 2016کے مقابلے میں 31.91فیصد کم ہے ۔آل پاکستان ماربل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق جون 2017کو ختم ہونے مالی سال کے دوران ماربل کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اس عرصے میں مجموعی طور پر مشرق وسطی ،یورپ اور ایشیائی ممالک کو 39کروڑ 46لاکھ 59ہزار ڈالر مالیت کی ماربل مصنوعات برآمد کی گئیں۔اس ضمن میں آل پاکستان ماربل پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثنا اللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی سمیت دیگر کئی ممالک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ماربل کی طلب میں کمی آئی ہے ،اس کے علاوہ ملک کے اندر ماربل کی پروسیسنگ اور ترسیل کا عمل بھی گزشتہ سال قدرے سست رہا جس کا اثر برآمدات میں کمی کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔

مزید :

کامرس -