چین کا ’’ایک سڑک ایک پٹی‘‘ اقدام سٹرٹیجک گیم چینجر ثابت ہو گا

چین کا ’’ایک سڑک ایک پٹی‘‘ اقدام سٹرٹیجک گیم چینجر ثابت ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک لاجسٹک انٹرنیشنل فورم کے موقع پر اقتصادی ماہرین نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں اصلاحات اور مواصلات کی علیحدہ وزارت قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا ’’ایک سڑک ایک پٹی‘‘ اقدام 21 ویں صدی کا سٹرٹیجک گیم چینجر ثابت ہو گا، منصوبے سے وسطی ایشیاء کے توانائی سے مالا مال ممالک دنیا کی دوسری بڑی معیشت سے منسلک ہو جائیں گے۔ ایک ہی جست میں 6 ملٹی ماڈل اقتصادی کوریڈورز چینی اقتصادی پاور ہاؤس کو مشرق وسطی، یورپ اور مشرقی افریقہ سے منسلک کرے گا۔ بدھ کو پاک۔چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں عالمی فورم سے نسٹ کے ڈاکٹر اشفاق حسن خان، شین بنگ این ڈی آر سی چائنا، راجہ عامر اقبال راولپنڈی چیمبر، ٹرانس فرت کمپنی کے سربراہ بابر بادات اور چیئرمین میگا موورز نوابزادہ ظہیر بارک زئی نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں اصلاحات اور مواصلات کی علیحدہ وزارت قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ’’ایک سڑک ایک پٹی‘‘ اقدام 21 ویں صدی کا سٹرٹیجک گیم چینجر ثابت ہو گا، منصوبے سے وسطی ایشیاء کے توانائی سے مالا مال ممالک دنیا کی دوسری بڑی معیشت سے منسلک ہو جائیں گی۔ ایک ہی جست میں 6 ملٹی ماڈل اقتصادی کوریڈورز چینی اقتصادی پاور ہاؤس کو مشرق وسطی، یورپ اور مشرقی افریقہ منسلک کرے گا۔

مزید :

کامرس -