ایشین ڈیولپمنٹ بینک فنی تربیت میں پاکستان سے پورا تعاون کریگا:ذوالفقار چیمہ

ایشین ڈیولپمنٹ بینک فنی تربیت میں پاکستان سے پورا تعاون کریگا:ذوالفقار چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے پرنسپل ایجوکیشن اسپیشلسٹ نارمن لاروک نے نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پاکستان کے فنی شعبے میں جدید رجحانات اور اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں اے ڈی بی کے چیف کنسلٹنٹ رابرٹ ہارن اور نیوٹیک کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ذوالفقار احمد چیمہ نے وفد کو نیوٹیک کی فنی تربیت کے شعبہ میں لی جانے والی اصلاحات و اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں شُعبہ فنی مہارت میں جدید رجحانات متعارف کرانے ، انسٹر کٹرز کی ٹریننگ،موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن ، سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام کے بارے میں مختلف اقدامات اور پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسپل ایجوکیشن اسپیشلسٹ نارمن لاروک نے نیوٹیک کے پاکستان کے TVET سیکٹر کو مزید مؤثر کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات و اصلاحات کو سراہا ۔ وفد نے فنی سیکٹر کی فعالی کو پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے نا گزیر قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ مکمّل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

کامرس -