بیرون ملک جانے والے ایک ملین بھارتی سیاحوں کو ترکی لانے کا ہدف

بیرون ملک جانے والے ایک ملین بھارتی سیاحوں کو ترکی لانے کا ہدف

  

انقرہ (اے پی پی) موعلا کی سیاحتی ایجنسیوں کے نمائندے ہر سال باقاعدگی سے بیرون ملک جانے والے ایک ملین بھارتی سیاحوں کو ترکی لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین سیاحتی ایجنسیوں کی فیڈریشن کے2017 کی جنرل کمیٹی کے اجلاس کو ترکی کے ضلع موعلا میں کروانے کے موضوع پر معاہدہ طے ہو گیا ہے۔اس معاہدے کی رو سے بھارت کی 600 سیاحتی ایجنسیوں کے حکام 25 تا 28 جولائی موعلا میں موجود ہو ں گے۔ علاوہ ازیں، ترکی کی ہوائی کمپنی کی طرف سے بھارت سے آنے والے سیاحوں کو سستی ٹکٹیں دینے کے موضوع پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے۔ اسطرح بھارتی سیاحوں کی تعداد میں اہم سطح پر اضافہ ہونے کی توقع ہے۔موعلا ایوان تجارت و صنعت کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بلنت قارا کْش نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ بعض اوقات یورپ اور امریکہ جانے والے بھارتی سیاحوں کو غیر مناسب رویے کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔

لیکن وہ ترکی میں اپنے آپ کو زیادہ پر سکون اور خوش محسوس کرتے ہیں کیونکہ ترکی کی ثقافت بھارتی ثقافت سے قریب ترہے۔ قارا کْش نے مزید کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بلندیوں کو چھو رہی ہے اور بولی وڈ کی 2 فلموں کی موعلا میں عکس بندی کرنے کے موضوع پر بھی مطابقت ہو گئی ہے۔

مزید :

کامرس -