آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟
آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

آسٹرالوجر:علی زنجانی

برج حمل

13 جولائی جمعرات۔ شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔

برج ثور

13 جولائی جمعرات۔ چڑچڑے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہوں گی۔

برج جوزا

13 جولائی جمعرات۔ پرانا قرض ادا کر دیا جائے گا لوگ اپنے پرانے قرضے اتارنا شروع کر دیں گے دور سے ملنے والی ایک فون کال سے سمندر پار سفر کا امکان ہے۔

برج سرطان

13 جولائی جمعرات۔ آمدن میں اضافے کے لئے نئی راہیں مل سکیں گی۔ ملازم پیشہ افراد کی مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ دوست مدد گار اور شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد

13 جولائی جمعرات۔ امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلقہ کاروبار منافع بخش رہے گا۔ شرکتی کاروبار بھی فائدہ مند رہیں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج سنبلہ

13 جولائی جمعرات۔ اخراجات پر قابو پانا بہتر رہے گا ورنہ مالی پریشانی ہو سکتی ہے۔ گھریلو چیزوں کی درستگی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔

برج میزان

13 جولائی جمعرات۔ شراکتی کاروبار اور ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ محنت سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج عقرب

13 جولائی جمعرات۔ بعض نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ التواءمیں پڑے ہوئے کام نئے سرے سے انجام دے سکیں گے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت خاص احتیاط کریں۔

برج قوس

13 جولائی جمعرات۔ آپ کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے لہٰذا تیار رہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ گھریلو اشیاءکی خریداری کر سکیں گے۔

برج جدی

13 جولائی جمعرات۔ اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

برج دلو

13 جولائی جمعرات۔ پروڈکشن ‘ پرموشن اور اپنی مالی حالت بہتر بنانے پر زور رہے گا۔ ایک تعلق میں شدت پیدا ہوگی ۔حقیقت یہ ہے کہ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

برج حوت

13 جولائی جمعرات۔ تفریحی سرگرمیوں میںرجحان رہے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

مزید :

مخفی علوم -