پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ، کھلاڑیوں میں فی کس 60ہزار کے چیک تقسیم

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ، کھلاڑیوں میں فی کس 60ہزار کے چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سپورٹس ڈیسک)کے پی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنیوالے بیس اور انڈر 19 لیول کے چھ پلئیرز کو پشاور زلمی کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لیے فی کس 60 ہزار روپے دینے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے سٹار فاسٹ باولر جنید خان، مینجر عبدالرحمان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان کے ہمراہ کرکٹرز میں چیک تقسیم کیے۔ کے پی کے ٹیلنٹ ہنٹ سے سامنے آنے والے نوجوان کرکٹرز نبی گل، محمد عارف، محمد محسن اور وقار احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ کے پی کے میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ نوجوان کرکٹرز مستقبل میں نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اثاثہ ثابت ہوں گے۔ چیمئینز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن اور پشاور زلمی کے سٹار فاسٹ باولر جنید خان نے بھی ٹیلنٹ ہنٹ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدام کو سراہا۔ پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ" برنگ بیک سمائلز" کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کے پی کے میں گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہمارے مشن میں شامل ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائیگا۔