ڈی جی سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن کی نسیم اختر کو انڈر 18سنوکرکا عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد

ڈی جی سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن کی نسیم اختر کو انڈر 18سنوکرکا عالمی چمپئن ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے نسیم اختر کو انڈر 18سنوکر کا عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے نسیم اخترنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو عالمی چمپئن بنایا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کا انڈر18میں سنوکر کا عالمی چمپئن بننا باعث فخر ہے نسیم اختر نے اپنی صلاحیتوں اور مہارت سے اپنے حریف کو شکست دے کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند کیا ہے،امید ہے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے، انڈر 18سنوکر کا عالمی چمپئن بننے پر اسے پوری قوم خراج تحسین پیش کر تی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -