قومی کھلاڑی عزیر رشید نے جونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ جیت لی

قومی کھلاڑی عزیر رشید نے جونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کھلاڑی عزیر رشید نے ملائیشیا میں تیسری سی ایم ایس بورینوجونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں سخت مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ نمبر ملائیشیا کے دھینا دھرشن کو 3-0 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی جونیئر کھلاڑی عزیز رشید نے جونیئر کیٹیگری میں ملائیشیا میں شاندار کھیل پیش کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ نمبر ون کھلاڑی بلیجم کے سنجے جیوا کو پانچ سیٹوں کی گیم میں 9-11, 13-11, 9-11, 11-5, 11-8 سے شکست دی پھر فائنل میں ملائیشیا کے ٹاپ سیڈ نمبرٹو کھلاڑی ملائیشیا کے دھینا دھرشن کو سٹریٹ تینوں سیٹ میں 11-9,11-6,11-8 سے شکست دیدی۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے تحت لاہور میں کھیلنے والے عزیز رشید نے ملائیشیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت کا سب سے بڑا کریڈٹ میرے والد میرے کوچ اور سکواش کے کوچ عبدالرشید کو جاتا ہے۔ انہوں نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، سینئر نائب صدر طارق فاروق رانا کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا اور ملائیشیا میں ملک کا نام روشن کرنے کا موقع فراہم کیا۔ عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا چاہتا ہوں۔

اسی طرح محنت کرتا رہا تو آگے بڑھتا رہوں گا۔ عزیر رشید اور پاکستانی دستے کے دیگر ارکان آج بروز جمعرات 13 جولائی کو لاہور واپس پہنچیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -