تجارتی بحری جہازنائیجریاکے سمندرمیں پھنس گیا،20پاکستانیوں سمیت متعددغیرملکی سوار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجارتی بحری جہاز نائیجیریا کے سمندر میں پھنس گیا ہے جبکہ جہاز میں 20پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکی سوار ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نائیجیریا جانیوالے تجارتی بحری جہا ز کا ئیجریاکے شہرلاگوس کے ساحل سے 15میل دورڈیزل ختم ہوگیا اور جہاز میں موجود 20پاکستانی، متعد د غیر ملکی اور جہاز کا عملہ سمندر میں محصور ہوگیا ہے جبکہ جہاز میں موجود مسافرو ں نے نجی ٹی وی رابطہ کیا اور تمام وحالات واقعات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ جہاز کا ڈیزل اور عملے کی خوراک بھی ختم ہوگئی جس کے باعث پاکستانیوں کی بھوک سے حالت خراب ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب جہاز کے کیپٹن عامر کا حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں جلد از جلد مدد فراہم کی جائے کیونکہ جہاز میں کھانا ،پانی ختم ہونے کی وجہ سے مسافر بارش کا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ لاگوس میں پھنسے جہاز سے متعلق پناماحکومت کوآگاہ کردیا گیا ہے۔