ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے:جان شیرخان

ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے:جان شیرخان
 ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے:جان شیرخان

  


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق سکواش عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل کھلاڑی کے درمیان سکواش سیریز سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کوسہولیات اور اچھی تربیت فراہم کرنے ضرورت ہے۔پاکستان اور انٹرنیشنل کھلاڑی کے درمیان سکواش سیریز کو منعقد کروانے میں پی پی ایف صدراور پی اے ایف سربراہ کااہم کردار ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کوسہولیات اور اچھی تربیت فراہم کرنے ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل کھلاڑی کے درمیان سکواش سیریز کو منعقد کروانے میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدراور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان میں آکر کھیلنا ہمارے ملک اور قوم کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے،غیرملکی کھلاڑیوں میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سیریز سے عالمی سطح پر اچھا تاثر جائے گا، انہوں نے کہا کہ دوسری کھیلوں کی تنظیموں کو بھی چاہئے وہ بھی انٹرنیشنل مقابلے پاکستان میں کروائیں تاکہ عالمی سطح پر ثابت ہوجائے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور جہاں کے بسنے والے لوگ غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے گذشتہ برس چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کیا تھا جن میں چیف آف آرمی سٹاف ٹورنامنٹ، چیف آف نیول سٹاف ٹورنامنٹ، چیف آف ایئرسٹاف ٹورنامنٹ اور پریزیڈنٹ گولڈ کپ ٹورنامنٹ شامل تھے جن میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدراور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان انٹرنیشنل سکواش کی مزید بحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...