سعودی عرب نے لڑکیوں کے اسکول میں کھیلوں کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے لڑکیوں کے اسکول میں کھیلوں کی اجازت دیدی

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے نئے تعلیمی سال سے اپنے پبلک اسکولوں میں لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور فزیکل ایجوکشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت تعلیم نے کہا کہ بتدریج تمام اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کی کلاسیں شروع کر دی جائیں گی۔ اس کا انحصار ضروری آلات اور خواتین انسٹریکٹر کی دستیابی پر ہو گا۔وزارت کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسلامی قوانین کا خیال رکھا جائے گا۔ سعودی عرب میں سخت قوانین نافذ ہیں جس میں عورتوں کی آزادی محدود ہے۔ انہیں مخصوص لباس پہننا ہوتا ہے اور وہ مرد سرپرست کے بغیر کہیں آ جا نہیں سکتیں۔تاہم اب حالیہ برسوں میں سعودی حکومت آہستہ آہستہ اصلاحات نافذ کررہی اور خواتین کے لیے مواقعوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...