شاہد آفریدی آج ایک بارپھر ان ایکشن ہوں گے

شاہد آفریدی آج ایک بارپھر ان ایکشن ہوں گے
 شاہد آفریدی آج ایک بارپھر ان ایکشن ہوں گے

  

لندن(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج ایک بار ان ایکشن ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 37سالہ پاکستانی آل راؤنڈر فرینڈز لائف ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں آج ان کی ٹیم ہمپشائر پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10بجے سسیکس کیخلاف میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ایونٹ کے پہلے میچ میں گلیمورگن کی ٹیم کے خلاف20رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -