کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ہاسٹل قائم

کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ہاسٹل قائم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 500سے زائد کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ہاسٹل قائم کر دیا گیا ہے ، پنجاب میں پہلی لان ٹینس اکیڈیمی کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جارہا ہے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کے دورہ کے موقع پر کیا ہے اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹرطارق وٹو،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر بھی موجود تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں کھلاڑیوں کیلئے جدید ترین ہاسٹل کا انتظام کیا گیا ہے جس میں 200کھلاڑیوں کیلئے رہائش کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بھی 2ہاسٹل تعمیرکیے گئے ہیں جہاں پر 300کھلاڑی رہائش پذیر ہو سکتے ہیں ہاسٹل جدید ترین اور عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں ۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے جلد اس کا افتتاح کردیا جائے گاجبکہ پنجاب میں پہلی لان ٹینس اکیڈیمی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کیلئے ملک کے مشہور ٹینس سٹار اعصام الحق سے بھی رابطہ ہے ۔ سپورٹس بورڈپنجاب کھلاڑیوں کو سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سپورٹس کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...