بھارتی شائقین کرکٹ پاکستان کے ہاتھوں شکست نہ بھلا پائے

بھارتی شائقین کرکٹ پاکستان کے ہاتھوں شکست نہ بھلا پائے

  

اسلام آباد(آن لائن)بھلا نہ سکیں گے جو غم اب ملا ہے۔بھارتی شائقین کرکٹ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست نہ بھلا پائے آئی سی سی سے پاکستان پر پابندی لگانے کی درخواست کردی ۔آئی سی سی کے کرارے جواب نے بھارتیوں کا غم دوبالا کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شخص راہول جیسوال نے آئی سی سی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پیاری آئی سی سی پاکستانی ٹیموں کو ورلڈکپ میں بلانا بند کرو کیونکہ وہ اس کے قابل نہیں ہیں ،آئی سی سی نے اس شخص کو جواب دینے کی بجائے پاکستانی ٹیم کی چیمپینز ٹرافی کے ساتھ چیمپینز کے لوگو کے سامنے کھڑے ہو کر لی گئی تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ صرف اتنا ہی لکھا تمہارا مطلب ہے کہ یہ لڑکے؟ آئی سی سی کی جانب سے اس جواب نے بھارتیوں کو آگ بگولا کردیا اور اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -