منور ظریف جیسا اداکار دوبارہ پیدانہیں ہوسکتا،ظفری خان
لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین ظفری خان نے شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے حوالے سے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ منور ظریف جیسا اداکار نہ کسی ماں نے جنا ہے اور نہ ہی جنے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ منورظریف وہ واحد اداکار تھے جو ہرفن مولا اور اپنی اداکاری میں یکتاتھے انہوں نے فلموں میں ہر طرح کا کردار اداکیا ہے اگر وہ کسی فلم میں لڑکی بنے ہیں تو پتہ ہی نہیں چلنے دیاکہ لڑکی ہے یا لڑکا اگر کسی بوڑھی عورت کا کریکٹر کیا تو ڈوب کر کیا اور ان کی یہی خوبی انہیں شہنشاہ ظرافت بنا گئی ہے۔ظفری خان نے مزیدکہاکہ ان کی وفات کے بعد ان کا خلا ابھی تک پر نہیں ہوسکا بہت سارے کامیڈینزنے ان جیسی اداکاری کرنی چاہی مگر کامیاب نہیں ہوسکے ۔
ان کے بارے میں اتنا ہی کہنا پڑتا ہے تجھ سا کہاں سے لائیں۔