بھارتی متنازعہ فلموں کا جواب دینا ہوگا،ہنی البیلا

بھارتی متنازعہ فلموں کا جواب دینا ہوگا،ہنی البیلا
 بھارتی متنازعہ فلموں کا جواب دینا ہوگا،ہنی البیلا

  


لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین ہنی البیلانے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’خبردار‘‘سے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ہنی البیلانے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

مزید : کلچر


loading...