قادرخان کی طبیعت ناساز

قادرخان کی طبیعت ناساز

  

ممبئی(آئی این پی) مختلف کرداروں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بالی وڈ اداکارقادرخان کی طبعیت آجکل ناساز ہے۔ قدیر خان نے 80 کی دہائی سے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز کیا، انہوں نے زبردست اداکاری کی اور کئی کرداروں کو لافانی بنا دیا۔2015ء میں ان کا آپریشن ہوا تاہم اس کے بعد سے ان کی طبعیت بگڑتی گئی، وہ آجکل وہیل چیئر تک ہی محدود ہو گئے ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم ان کے بیٹے نے اس بات کی تردید کی ہے۔ قادرخان ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے امیتابھ بچن سمیت اپنے وقت کے کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

مزید :

کلچر -