فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیاں سدھارلی ہیں، کترینہ

فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیاں سدھارلی ہیں، کترینہ
 فلموں کی ناکامی کے بعد بڑی غلطیاں سدھارلی ہیں، کترینہ

  


ممبئی (نیٹ نیوز) اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کی لیکن اب ناکامی کے بعد میں نے بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے۔اداکارہ کی 2015 سے 2016 تک ریلیز ہونے والی فلمیں ’’ فینٹم‘‘، ’’فتور‘‘ اور ’’بار بار دیکھو‘‘ بری طرح فلاپ ثابت ہوئیں جس کے بعد انہیں کئی فلموں کے ساتھ اشتہارات سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ۔کترینہ کیف کا اپنی نئی آنے والی فلم’’ جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کی تقریب میں اپنی ناکام فلموں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری فلموں کی ناکامی کی وجہ توجہ نہ دینا اور پریشان رہنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میری کچھ بڑی فلموں نے باکس ا?فس پر کامیابی حاصل نہیں کی کیوں کہ ان دنوں میری توجہ فلموں سے ہٹ کر کہیں اور جاچکی تھی اور ان فلموں کو 100 فیصد وقت نہیں دے پائی تھی لیکن اب اس وقت کی گئی ان بڑی غلطیوں کو سدھار لیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...