روہڑی اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

روہڑی اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
روہڑی اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

  


سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) روہڑی اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، کسی بھی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہ ہوئی ہیں ، ریلوے امدادی ٹیموں نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا

تفصیلات کے مطابق  لاہور سے کراچی جانے والے  فرید ایکسپریس کی بوگی روہڑی اسٹیشن پر پٹری سے اترگئی ہے اورریلوے عملے اورامدادی ٹیموں نے ٹریک کو فوری طور پر بحال کر نے کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک ہیوی مشینری اسٹیشن پر پہنچ سکی ہے اور نہ ہی کسی قسم کے مالی یا جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہیں ۔

مزید : سکھر


loading...