نرگس کی سٹیج ڈرامہ ’’میں شکر ونڈاں‘‘میں زبردست پرفارمنس

نرگس کی سٹیج ڈرامہ ’’میں شکر ونڈاں‘‘میں زبردست پرفارمنس
 نرگس کی سٹیج ڈرامہ ’’میں شکر ونڈاں‘‘میں زبردست پرفارمنس

  


لاہور( فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرنرگس کی شالیمار تھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’میں شکر ونڈاں’’‘‘ میں ان کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پرانہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔نرگس نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو میں اب ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید : کلچر


loading...