گلوکار زوہیب حسن کی نئے البم "سگنیچر"کے ساتھ واپسی

گلوکار زوہیب حسن کی نئے البم "سگنیچر"کے ساتھ واپسی
 گلوکار زوہیب حسن کی نئے البم

  

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار زوہیب حسن بہت جلد ایک نئے گانے کے ساتھ واپسی کرنے جارہے ہیں۔زوہیب اپنا نیا البم ’سگنیچر‘ جلد ریلیز کریں گے، اور انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے اس کی ایک جھلک بھی پیش کردی۔گلوکار نے البم میں موجود اپنے گانے ’سلسلے‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔19 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹیزر میں زوہیب خود بھی بہت دلکش انداز میں نظر آئے۔اس ٹیزر میں ایک خاتون کی جھلک بھی پیش کی گئی تاہم یہ نہیں پتا کہ آخر ان کی کہانی کیا ہے۔زوہیب حسن رواں ماہ 21 تاریخ کو اپنے البم کے ساتھ ساتھ ’سلسلے‘ گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کریں گے۔

، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -