لیجنڈز کو ’’خراج عقیدت ‘‘پیش کرنے کی تقریب کاانعقاد

لیجنڈز کو ’’خراج عقیدت ‘‘پیش کرنے کی تقریب کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا کہ ہم نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے’’الحمراء‘‘کے تعاون سے لیجنڈز کی یاد میں ’’خراج عقیدت ‘‘پیش کرنے کی تقریب گزشتہ روز ادبی بیٹھک میں شام 5بجے منعقد کی۔موسیقاراعظم وجاہت عطرے، معروف گلوکارہ ریحانہ اختر، سٹیج ھدایت کار سحر عباس ، شوبز رپورٹر سعید چوہدری اور ہدایت کارنذر شباب کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں شوبز انڈسٹری اور شعبہ صحافت کی نامور شخصیات شریک ہوئیں اور ان لیجنڈز کو خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

کلچر -