پریانکا چوپڑا کی ناک اور ہونٹ پلاسٹک کے ہیں، میرا
لاہور(آن لائن) لالی ووڈ کی اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں کرائی گئی پلاسٹک سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے چہرے کے خدوخال کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی پلاسٹک کی ناک اور پلاسٹک کے ہونٹ ہیں۔ اداکارہ میرا نے ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کی پلاسٹک سرجری پر طنز کرتے ہوئے بے باک انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کی پلاسٹک کے ہونٹ اور پلاسٹک کی ناک ہے۔واضح رہے کہ شوبزانڈسٹری کی اکثراداکارائیں خوبصورتی میں اضافے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں تاہم بعض حلقوں کی جانب سے اپنے چہرے کے خدوخال کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کیلئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔