کبھی بھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا،کامیڈین شجاد شوکی
لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین سجاد شوکی نے کہا ہے کہ سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں ‘ کبھی بھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی بھرپورخوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔سجاد شوکی نے کہا کہ اپنی اداکاری سے سٹیج پر اداکاری کے نئے معیار قائم کئے۔
ہیں۔