پریتی زنٹا کا فلم’’انسائڈ ایج‘‘کی کہانی پربرہمی کا اظہار

پریتی زنٹا کا فلم’’انسائڈ ایج‘‘کی کہانی پربرہمی کا اظہار
 پریتی زنٹا کا فلم’’انسائڈ ایج‘‘کی کہانی پربرہمی کا اظہار

  

ممبئی(نیٹ نیوز) پروڈیوسر فرحان اختر کی جانب سے تیار کی جانے والی ویب ڈرامہ فلم’ ’ انسائڈ ایج‘‘ سے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کی خاتون مالک پریتی زنٹا کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔انسائڈ ایج میں آئی پی ایل، اسکینڈل اور ایک خاتون کو کرکٹ ٹیم کے سربراہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس ویب سیریز میں خاتون کا کردار اداکارہ ریچا چڈا نے ادا کیا ہے۔ انسائڈ ایج کو ریلیز کیے جانے کے بعد پریٹی زنٹا نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے پروڈیوسر فرحان اختر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مرد کو مرد بن کر رہنا چاہیئے، خواتین پر حکمرانی نہیں کرنی چاہیئے، سچا مرد کبھی بھی خواتین کو زندگی اور خوشیوں سے محروم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہاکہ مردانہ معاشرے میں ہمیشہ ہی خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن وہ اکیلی ہی ہزار مردوں کے مقابلے بہتر ہے۔

مزید :

کلچر -