ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ،شاہ رخ

ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ،شاہ رخ
 ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ،شاہ رخ

  


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابرام خان کے مستقبل سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں بلکہ محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ہے اسے مستقبل میں ایک اسٹار سے زیادہ پیار ملے گا۔ انہوں نے ابرام کے ساتھ وقت گزارنے کا حل یہ نکالا ہے کہ وہ ابرام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے، ان کی بیٹے سے دیوانگی کا یہ عالم ہے کہ وہ ابرام کو شوٹنگ پر بھی اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور فکرکرنے والی ماں کی طرح ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ابرام کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں بلکہ محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ہے انہوں نے کہامجھے یقین ہے اسے مستقبل میں ایک اسٹار سے زیادہ محبت ملے گی اور اس کے چاہنے والے اسے بے حساب پیار کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...