پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں اداکاری کے بعد اب فلم بھی پروڈیوس کریں گے

پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں اداکاری کے بعد اب فلم بھی پروڈیوس کریں گے

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں اداکاری کے بعد اب فلم بھی پروڈیوس کریں گے۔پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی وڈ میں قدم رکھا اور وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اب مزید 2 نئے پروجیکٹ بھی سائن کرلیے ہیں۔پریانکا چوپڑا اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس ’’پرپل پیپر پکچرز‘‘ کے بینر تلے ہالی وڈ فلم پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔

ر رواں سال ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کی خواہش مند ہیں جب کہ اداکارہ کے فلمساز بننے کی تصدیق ان کی والدہ نے بھی کردی ہے۔اداکارہ کی والدہ مدھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ پریانکا ہالی وڈ کی کچھ کہانیوں پر کام کررہی ہیں اور جلد ہی فلم کے اسکرپٹ کو فائنل کرلیا جائے گا جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے اواخر میں ہوگا۔

مزید :

کلچر -