عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دوں گی،نتاشا علی

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دوں گی،نتاشا علی
 عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دوں گی،نتاشا علی

  

لاہور ( این این آئی) کراچی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ کبھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا مگر اس مرتبہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دوں گی ۔ مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن نے متاثر کیا ہے اور اسی بناء پر پارٹی کو ووٹ ڈالوں گی ۔ نتاشا علی نے کہا کہ میں آرٹ فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی کیونکہ آرٹ فلم میں اداکاری کا بڑا مارجن ہوتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے پہلے پروڈکشن سکرپٹ کے ساتھ ڈرامے کی کاسٹ کو بھی دیکھتی ہوں اور پھر ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں ۔ فارغ وقت میں بھارتی فلمیں دیکھتی ہوں۔

، شاہ رخ خان ، انیل کپور اور رنبیر سنگھ میرے پسندیدہ اداکار ہیں جبکہ پاکستان میں مجھے دانش تیمور اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اچھی لگتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ان کو صرف موقع ملنا چاہیے ۔شوبز سمیت ہر شعبہ میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا ایک موقع ضرور دینا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -