قراردادوں پر عمل نہیں ہونا تو اجلاسوں کا کیا فائدہ،(ن) لیگ کے چیئرمین پھٹ پڑے

قراردادوں پر عمل نہیں ہونا تو اجلاسوں کا کیا فائدہ،(ن) لیگ کے چیئرمین پھٹ پڑے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) ضلعی اسمبلی کے اجلاس کو حکمران جماعت کے ہی چیئرمینوں نے ایک وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں ہم جو بھی ریفرنس جمع کروائیں اس پر اگر کوئی عمل درآمد نہیں ہونا تو پھر ایسے اجلاسوں کا کیا فائدہ ہے اب تک ہم نے مفاد عامہ سے متعلق جتنی بھی قرار دادیں جمع کروائی ہیں ان پر ہاؤس کی طرف سے عمل درآ مد نہیں کیا گیا ہے ضلعی اسمبلی کے اجلاس میں چئیرمین پھٹ پڑے اور کھل کر دل کی بھڑاس نکالی اور مطالبہ کیا کہ خواجہ احمد حسان کو مئیر لاہور بنایا جائے ان چئیرمینوں کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہا ں پر ہونے والے اجلاسوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور یہاں پر عوامی نمائندے جن ایشوز کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہیں ان پر فوری عمل کیا جائے ۔اس حوالے سے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے راشد کرامت بٹ،کاشف جٹ اور سلیمان اکرم بٹ نے کہا کہ ہمارا کام ہے ضلعی اسمبلی کے اجلاسوں میں ایشو ز کی نشاندہی کرنا جو کہ ہم ہر اجلاس میں کرتے ہیں ہمیں عوام نے جو اپنے مطالبات بتائے ہوتے ہیں اس کے بارے میں ہم مختلف قرار دادیں بھی جمع کرواتے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کیا جاتا جس پر ہمیں دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کیا جارہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -