البیراک کا یونین کونسل 62اور ملحقہ دیہی علاقوں میں آپریشن کلین اپ

البیراک کا یونین کونسل 62اور ملحقہ دیہی علاقوں میں آپریشن کلین اپ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام بدھ کے روز باٹا پور ، یونین کونسل 62 اور ملحقہ دیہی علاقوں میں ایک روزہ کلین اپ آپریشن کرایا گیا۔سینٹری سکواڈ نے بارش کے دوران بھی صفائی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کوڑا کرکٹ کی وجہ سے چوکنگ پوائنٹس پر پانی کا بہاؤ متاثر نہ ہو۔ البیراک کی کمیونیکشنز ٹیم نے یوسی کے مقامی دکانداروں میں صفائی آگاہی ہدایت نامے اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔ اس موقع پر گھر گھر جا کر رہائشیوں سے موسم برسات میں خصوصی تعاون کی درخواست کی گئی۔ البیراک کمیونیکیشنز نے کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکنے کی اپیل کی تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ البیراک باٹا پور میں صفائی سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔ موسم برسات میں کھلے عام پھینکا گیا کوڑا کرکٹ بارشی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے۔ تاہم البیراک سٹاف بارش کے دوران بھی پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ پر معمور رہتا ہے ۔ اس ضمن میں عوام کا تعاون بھی نا گزیر ہے۔ سرگرمی کے دوران البیراک کے اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، مبشر تنویر اور سلمان اعجاز موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -