جے آئی ٹی نے کرپشن کے خلاف جہاد کے طور پر کام کیا،میاں ایوب

جے آئی ٹی نے کرپشن کے خلاف جہاد کے طور پر کام کیا،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ایک جہاد کی طرح کا کام کیا ہے اس لئے پیپلز پارٹی کی طرح پوری قوما ن کی پشت پر کھڑی ہے ۔اب نواز شریف کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود ہی اقتدار سے الگ ہو جائیں اور سپریم کورٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اگر انہوں نے خود اس صورت ھال کے باوجود استعفی نہ دیا تو پھر خدانخواستہ کوئی تیسری قوت اس صورت حال کا فائدہ اٹھا سکتی ہے جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اس لئے وہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی خاطر خود ہی مستعفی ہو جائیں اسی میں ان کی عزت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی رہے گی اور جب تک وہ مستعفی نہیں ہوں گے تب تک ہم ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -