ڈپٹی کمشنر کی بارش کے دوران شہر بھر سے پانی فوری نکالنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی بارش کے دوران شہر بھر سے پانی فوری نکالنے کی ہدایت

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ڈی سی لاہورنے اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ،ٹا ؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...