حکومت نے ڈینگی لاروا کنٹرول کر کے تاریخ رقم کی،رانا ارشد

حکومت نے ڈینگی لاروا کنٹرول کر کے تاریخ رقم کی،رانا ارشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صفائی نصف ایمان کو ماٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔

برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں ہو رہے پلان ورک بارے مدد بھی طلب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سربراہان برسات کے شروع کے ہونے پر فوری طور پر جمع ہونے والے برساتی پانی کے نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -