میانی صاحب قبرستان میں بھی شہر خموشاں طرزکی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

میانی صاحب قبرستان میں بھی شہر خموشاں طرزکی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید، ڈی جی ایس ایم یو (شہر خموشاں) سلمان صوفی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عمر فاروق نے میانی صاحب قبرستان کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا۔ افسران نے شہر خموشاں قبرستان کی طرز پر میانی صاحب قبرستان کی اپ گریڈیشن کا جائز ہ لیا اور میانی صاحب قبرستان میں شہر خموشاں قبرستانوں کی طر ز پر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ میانی صاحب قبرستان میں وضو خانہ ، میت خانہ ، غسل خانہ اور جناز گاہ کو اپ گریڈ کیا جائے گا اورمیانی صاحب قبرستان میں پارکنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔افسران نے میانی صاحب قبرستان میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے میانی صاحب قبرستان میں انسداد ڈینگی کے تحت کیے جانے والے انتظامات کا بھی جائز ہ لیا۔