جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہو گیا عوام پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں،اسلان الملک

جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہو گیا عوام پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں،اسلان الملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)عام آدمی پارٹی پاکستان کے چیئرمین ارسلان الملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام پرکرپٹ حکمران مسلط ہیں ،حکمران طبقہ ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہے لہذا جمہوریت کو مضبوط اورعوام کوخوشحال بنانے کیلئے کرپشن کے کینسرکا خاتمہ کرنا ہوگا، عوام کے خون پسینے کی کمائی کولوٹ کربیرون ملک اثاثے بنانے والے سیاست دان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

لہذا سپریم کورٹ کوچاہیے کہ وہ نوازشریف ،ان کی فیملی اوراسحاق ڈارکونااہل قراردے کرآئین وقانون کی بالادستی کویقینی بنائے ۔ گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کی رگوں سے بدعنوانی کا زہرنکال کراورطرزحکمرانی کو شفاف بنا کرہی ملک کوترقی اورعوام کوخوشحال بنانے کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ملک کے اندر تبد یلی چاہتی ہے پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کی باریا ں لینے کا دور ختم ہو گیا ہے اب قوم ان سے لو ٹی ہو ئی دو لت کا حسا ب چاہتی ہے ، سرے محل ہو یارائے و نڈ محل ان پر لگی دو لت کا قوم حساب ما نگ رہی ہے۔