سفاری زوکو مزید دلچسپ بنانے کیلئے جانوروں کے مجسمے لگانے کا فیصلہ

سفاری زوکو مزید دلچسپ بنانے کیلئے جانوروں کے مجسمے لگانے کا فیصلہ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) لاہور سفاری زو کی خوبصورتی میں اضافے اور سیاحوں کیلئے اسے مزید قابل دید بنانے کیلئے اس کی داخلی شاہراہ پر پنجاب میں پائے جانیوالوں جانوروں کے مجسموں سے مزین سکلپچر(Sculpture) نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ا طالوی طرز تعمیر کا یہ سکلپچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا ۔ اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرااور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈ ریسرچ سیل عامر مسعود نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہ اس نمائشی گزرگاہ کی تعمیر کیلئے محکمہ اپنے وسائل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ سے بھی معاونت حاصل کرے گا ، اس حوالے سے تمام تفصیلات طے پاگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سکلپچر(Sculpture) رائے ونڈ روڈ سے سفاری زو کی جانب جانیوالی شاہراہ پر نصب کئے جائیں گے ، ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان نے کہا کہ سفاری زو میں سیر کیلئے آنیوالوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر مختلف ترقیاتی منصوبوں پر رواں مالی سال میں بھی کام جاری رہے گا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے سفاری زو کو صوبہ کے تمام پارکس میں کلیدی حیثیت حاصل ہو جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -