گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج شاہدرہ کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج شاہدرہ کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

لاہور(پ ر) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے گلاس اینڈ سرامکس‘ شاہدرہ‘ لاہور کے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سلک سکول آف ٹو مارو ماڈل کیمپس‘ عامر ٹاؤن‘ ہربنس پورہ‘ لاہور‘ممتاز مونٹیسوری سکول‘ ساندہ کلاں‘ لاہور‘ جامعہ محمدیہ‘ جمال ٹاؤن‘ مین روڈ کوٹ عبدالمالک‘ لاہور اور ڈیسنٹ سائنس اکیڈمی‘ رسول پورہ‘ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 201 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...