ناموس رسالتؐ ایکٹ کے خلافبار بار مہم جوئی قادیانی ایجنڈا ہے،مولانا عزیز الرحمن

ناموس رسالتؐ ایکٹ کے خلافبار بار مہم جوئی قادیانی ایجنڈا ہے،مولانا عزیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما، مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،پیر رضوان نفیس ،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا عبدالنعیم ، قاری ظہورالحق ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا خالد محمود ،مولانا سعید وقارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈا ہے۔حکومت اگر کوئی ایسا ترمیمی بل لائی توعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہرسطح پر ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ کرے گی،تحفظ ختم نبوت کے پیغام کو ہرعام وخاص تک پہنچانا تمام علماء کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کریں اور ہرقسم کا بیرونی دبا ؤ مسترد کرتے ہوئے اہل اسلام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔

علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت ایکٹ اور قادیانیت کے متعلق قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہے مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔