ایم پی اے کے گھریلو ملازم کی ہلاکت قابل مذمت ہے،نصیر احمد

ایم پی اے کے گھریلو ملازم کی ہلاکت قابل مذمت ہے،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، وقاص پرنس، حمزہ شیخ، ارشد لودھی، اختر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کے گھر میں کام کرنے والے بچے کی تشدد سے ہلاکت اور اس کی کم سن بہن کو شدید زخمی کرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں 9 سال سے دور حکومت ہے گھرمیں کام کرنے والے بچوں پر تشدد کے ذریعے اموات اور زخمی کرنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ چائلڈ لیبر کے قوانین پر عمل درآمد کرنے پولیس کی ملی بھگت پر تشدد کا شکار بچوں کی نرم دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج سب سے بڑی وجہ ہے بچوں پر تشدد اور ہلاکتوں پر آج تک کسی ایک شخص کو سزا نہیں ہوئی ہے ۔ نا مکمل چالان پیش کرنے سے ملزم ضمانت پر رہا ہو کر تحریب خاندانوں پر دباؤ ڈال کر انہیں صلح کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...