موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیا ناس کر دیا،عزیز الرحمن چن

موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیا ناس کر دیا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے برآمدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے حکومت معاشی ترقی دعوئے ڈھکوسلے ہیں بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے اور مزید 50 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پڑ گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کی ساری توجہ شریف برادران کے اقتدار کو بچانے میں لگی ہوئی ہے عام آدمی کا کوئی پرسانِ حال نہیں معاشی ترقی کا ٹنڈورا پیٹنے والے اشتہارات سے حقائق کو زیادہ دیر جھٹلا نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ حکومت کی عمارت گرنے والی ہے کمزور بنیادوں پر بنائی گئی عمارت زیادہ دیر کھڑی نہیں رہ سکتی۔ مسلم لیگ ن کا شیرازہ بکھرنے والا ہے عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر زیادہ دیر حکومت نہیں چلائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کا استعفیٰ حتمی ہے جتنی رسوائی شریف خاندان کے حصے میں آئی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ لیکن شریف خاندان اقتدار کا اتنا حریص ہے کہ اس کو عزت اور بے عزتی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -