جے آئی ٹی نے حکمرانوں کی شرافت کا پول کھول دیا،سیدل بلال شیرازی

جے آئی ٹی نے حکمرانوں کی شرافت کا پول کھول دیا،سیدل بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ملک سے باہر جانے والی غیر قانونی دولت کا سراغ مل گیا ہے ۔

خود کو صاف و شفا ف ثابت کرنے والوں کا پورا خاندان ہی کرپشن میں ملوث نکلا ،جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائی گئیں جے آئی ٹی تحقیقات نے شریفوں کی شرافت کا پول کھول دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نشاندہی کیے گئے غیر قانونی کمپنیوں اور جائیدادوں کے اثاثے ملک میں واپس لاکر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیے جائیں ۔