جی سی یو کی نابینا طالبہ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پی ایچ ڈی مکمل کرلی

جی سی یو کی نابینا طالبہ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پی ایچ ڈی مکمل ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انسان ہمت کرے تو کوئی کام بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ہونہار نابینا طالبہ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار پی ایچ ڈی مکمل کرلی،۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد لاہور کی رہائشی باہمت نابینا طالبہ عزیزہ سعید نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی کی سپر وائزری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے ۔ باہمت طالبہ نے اْردو ناول میں مہاجرین کے موضوع پر مقالہ لکھا ۔ جس پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی طرف سے عزیزہ سعید کو اْردو کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی گئی ہے ۔پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والی ہونہار طالبہ نے کہا ہے کہ اْردو ادب میں ڈیجیٹل ریکارڈ کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ڈیجٹیل لائبریری بنانا میرا خواب ہے تا کہ نابینا افراد ااس سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں اساتذہ اور والدین نے بہت سپورٹ کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -